Add To collaction

23-Oct-2023-ہاں میں فلسطین ہوں

ہاں میں فلسطین ہوں

جہاں پھول کھلتے تھے 
جہاں کلیاں مسکراتی تھیں
جس کی آغوش میں اولاد آدم نے پرورش پائی تھی
جس کی فضائیں یعقوب کی محبت سے معطر ہے
 میں وہی سرزمین انبیا ہوں
میں فخر عمر فاروق ہوں 
میں امانت صلاح الدین ہوں
ہاں میں فلسطین ہوں 
میں فلسطین ہوں
آج میرے سینے میں خنجر پیوست ہے
آگ ہی آگ میں محصور ہوں میں 
آج ہوں نوحہ کناں میں
آج کھو چکا اپنی شاں میں 
ہاں میں فلسطین ہوں
میں فلسطین ہوں
آج دہر میں سب سے مظلوم ہوں 
آج کس مقام پر ہوں 
جہاں بندشوں کی کوئی حد نہیں 
جہاں شب الم دراز ہے
جہاں نہ موت ہے نہ زندگی
زخم ہی زخم ہوں 
ہاں میں فلسطین ہوں 
میں فلسطین ہوں
وہ نقش پا ملے مجھے 
جو کہیں کھو گئے
جو بندشوں کو توڑ دے 
کوئی نیا افق ملے
جہاں نظر نہ آسکیں 
یہ وحشتیں 
یہ زرر زرد صورتیں
اے خدا! کاش میرے وارثوں 
کے بازؤوں میں اتنی تاب آسکے
جو توڑ دے یہ بندشیں 
جو نوید سحر دے
جو دکھا سکے صبح نو 
جو ظلم کی زنجیروں کو توڑ دے

✍️سمیہ بنت عامر خان

   15
1 Comments

Mohammed urooj khan

31-Oct-2023 05:06 PM

👍👍👍

Reply